بیول(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کو معاشی بحرانوں سینکال دے گی۔راجہ حمید ایڈو وکیٹ ۔صدر مسلم لیگ ن تحصیل گوجر خان راجہ حمید ایڈووکیٹ نے پریس سے اظہار خیال کرتے ہو ئے کہا کہ موجودہ حکومت معاشی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے امید ہے کہ پاکستان معاشی بحرانوں سے نکل آئے گا۔وزیر اعظم پاکستان کا حالیہ سعودی عرب کا دورہ حوصلہ افزا نثائج رکھتا ہے۔بیرونی سرمایہ کاروں کا حکومت پاکستان پر اعتماد وسیع سرمایہ کاری کا عندیہ دے رہا ہے۔وزیر خزانہ کی انٹرنیشنل معاشی اداروں کے ساتھ سرمایہ کاری اور آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سیمعاملات کا تعین اس سمت کوواضح کرتا ہے کہ موجودہ حکومت پاکستان کے معاشی معاملات حل کرے گی جسکا اثر نچلی سطح پر اپنی عوام کو ریلیف دے گا۔انہوں نے کہا کہ تحصیل گوجرخان میں پارٹی کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے اور عنقریب مسلم لیگ ن تحصیل گوجر خان کو فعال اور منظم کیے جانے کے حوالے سے اعلی قیادت سیبھی رجوع کیا جائے گا۔
لیگی حکومت ملک کو معاشی بحرانوں سینکال دے گی،راجہ حمید
Apr 22, 2024