پولیس کو مطلوب اشتہاری مقتول کے والدکی آئی جی پنجاب کے نام درخواست

کلرسیداں(نامہ نگار)پولیس کو مطلوب اشتہاری مقتول واحد یاسین کے والد محمد یاسین نے آئی جی پنجاب پولیس کے نام ایک درخواست میں اپنے بیٹے کی ہلاکت پر سی پی او راولپنڈی،ایس ایس پی آپریشن،ڈی ایس پی صاحبان کہوٹہ،گوجرخان، اے ایس پی ٹیکسلا،کلر سیداں ،روات، گوجرخان،کہوٹہ،صدر بیرونی،سی آئی اے کے علاوہ درجنوں پولیس ملازمین اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کو کہا ہے اس کا بیٹا واحد یاسین شب گیارہ بجے گھر پہنچا جس کے فوری بعد اسے ارسلان اور علیان دیگر کے ہمراہ گوجرخان میں اک شادی پر چلے گئے جس کے اگلے روز میرے بیٹے کی نعش پوسٹمارٹم کیلئے کلرسیداں ہسپتال لائی گئی انہوں نے درخواست میں مطالبہ کیا کہ ان کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن