صوبہ پنجاب میں بہتری کیلئے اقدامات جاری ہیں، چوہدری نعیم اعجاز

Apr 22, 2024

  چکری (نامہ نگار)پاکستان مسلم۔لیگ نواز کے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری نعیم اعجاز نے چوہدری خا لد سلیم کے زیر اہتمام یونین کونسل چکری کے آفس میں علاقے بھر سے آنے والے وفود سے ملاقات کی ان کے مسائل سننے اور موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے اس موقع پر ان کے ہمراہ چیرمین یونین کونسل کولیاں حمید ملک قیصرعباس بھی موجود تھے اپنے خطاب میں ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری نعیم اعجاز کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب  مریم نواز جس جوش وجذبے اور ولوے کے ساتھ میدان میں موجود ہیں میں  اس کی مثال نہیں ملتی وہ صوبہ پنجاب میں بہتری لانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں کئی دہائیوں تک اس علاقے پر تسلط قائم رکھنے والوں نے عوامی امنگوں کا خون کیا اور علاقے کو پسماندگی میں دھکیلا ہم عوام کی خدمت کے لیے میدان میں آئے ہیں اس وقت علاقے میں کئی میگا پراجکٹس کے ساتھ چھوٹے منصوبوں پر بھی جلد کام شروع کریں گے جن میں چکری تا چک بیلی خان روڈ, چکری تا راولپنڈی روڈ, چکری تا اٹک روڈ کے ساتھ دیگر لنک روڈز, ریکسکیو ون ون ٹو ٹو, پانی بجلی اور گیس کے منصوبوں  پر بھی جلد کام شروع کر دیا جائے گا اس سلسلے میں ہر یونین کونسل میں کمیٹیاں بھی تشکیل دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں