اڈیالہ(نا مہ نگار)پی آئی اے(PIA) کے پنشنرز/بیوگان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے،ریٹائریز کی رجسٹرڈ نمائندہ تنظیم پیارے (PIAREA) کی جنرل باڈی میٹنگ کی متفقہ قرارداد،پی آئی اے تنظیم پیارے کی جنرل باڈی میٹنگ جس میں ملک بھر کے نمائندگان بھی شامل ہیں، نجکاری کی صورت میں ریٹائریز /پنشننرز/بیوگان کے جملہ حقوق کے تحفظ کے بارے میں PIA کی مسلسل خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اور قرار داد اتفاق رائے سے منظور کی گئی جس میں مقتدرین سے مطالبہ کیا گیا ھے کہ،مندرجہ سہولیات/مراعات برقرار اور جاری و ساری رکھی جائیں انمیی پنشن، میڈیکل، پیسیج اور کمیوٹ شدہ پنشن کی واپسی شامل ہیں۔ یہ بنیادی حقوق کے زمرے میں آتی ہیں اور ا نکی ضمانت پی آئی اے سی کنورژن ایکٹ 2016 میں بھی دی گئی ھے،اجلاس عام سے صدر پیارے سید طاھر حسن، پرویز فرید سینئر نائب صدر، اعظم چوہدری جنرل سیکریٹری، کیپٹن (ر) نجم الغنی آرگنائزنگ سیکریٹری اور منصور ڈھلو صدر اور حافظ محمد یاسین چوہدری جنرل سیکرٹری پیارے راولپنڈی یونٹ نے خطاب کیا ۔