حضرو(نمائندہ نوائے وقت)میونسپل کمیٹی حضرو کے سابق چیئر مین اتحاد گروپ حضرو کے صدر نزاکت خان نے ضلع اٹک کے نو منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے سامنے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ بوائز کالج حضرو اور گورنمنٹ گرلز کالج حضرو میں اساتذہ کی کمی سمیت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو میں سرجن ڈاکٹر کی فوری تعیناتی کا مطالبہ پیش کر دیا اس سلسلے میں ضلع اٹک کے ترقیاتی کاموں اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے خصوصی اجلاس اٹک میں منعقد ہوا جس میں ضلع اٹک سے تعلق رکھنے والے ایم این ایز شیخ آفتاب احمد ، ملک سہیل خان اور ضلع اٹک کے نو منتخب ایم پی ایز حضرات نے شرکت کی اس موقع پر اتحاد گروپ کے صدر نزاکت خان نے نو منتخب قیادت کے سامنے عوام کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے حضر شہر کے مسائل کو صحیح معنوں میں اجاگر کرتے ہوئے نو منتخب قیادت سے یہ مطالبہ کیا کہ وہ اپنے تمام تر و سائل کو بروئے کار لاتے ہوئے گورنمنٹ بوائز کالج حضرو اور گورنمنٹ گرلز کالج حضرو میں اساتذہ کی کمی کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ٹیچرز کی تقرری کو یقینی بنائیں اور تحصیل تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو میں سرجن ڈاکٹر کی فوری طور پر تعیناتی عمل میں لائی جائے عوامی اور سماجی حلقوں نے عوامی مسائل کی کو اجاگر کرنے میں نزاکت خان کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ حضرو شہر کے مسائل کو حل کرنے کرانے میں نزاکت خان حسب سابق اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کریں گے۔
حضرو ہسپتال میں سرجن،کالجزمیں اساتذہ کی کمی کو پو را کیا جائے، نزاکت خان
Apr 22, 2024