وزیراعظم اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر عزت مآب ابراہیم رئیسی سے آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات

Apr 22, 2024 | 10:42

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر عزت مآب ابراہیم رئیسی آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔  ایران اور پاکستان کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت کا دور بھی ہو گا۔ وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر ایرانی صدر  کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا ۔ ایرانی صدر اور وزیراعظم شہباز وزیراعظم ہاؤس کے سبزہ زار میں ارتھ ڈے کی مناسبت سے  پودا لگائیں گے۔دونوں رہنما ایران اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں  شریک ہوں گے۔ مزید برآں دونوں رہنما اسلام آباد کی ایک شاہراہ کو ایران ایوینیو کا نام دینے کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔ دونوں رہنما ایک ساتھ پریس ٹاک بھی کریں گے۔  وزیراعظم ایرانی صدر اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔

مزیدخبریں