5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے پاک سعودیہ دوستی کانئے دور شروع ہوگا : ڈاکٹر محسن حسن  

اسلام آباد(نامہ نگار) چیئرمین پاکستان خود مختار تحریک ڈاکٹر محسن حسن نے سعودی وزیر خارجہ اور ان کے وفد کے حالیہ دورہ پاکستان کا  خیر مقدم کیا ہے_ وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کے دورے سے پاکستان اور سعودیہ کے ایک نئے دور کا اغاز ہوگا ۔ڈاکٹر محسن حسن نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا خصوصی طور پر پاکستان کی عوام کی طرف سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعودیہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ وفد سے گفتگو میںچیئرمین پاکستان خود مختار تحریک نے کہا کہ پاکستانی عوام سعودی عرب کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور خادم حرمین شریفین سے محبت اور عقیدت رکھتے ہیں۔ انہوںنے پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کو بھی بھرپور خراج تحسین پیش کیا کیونکہ ان کی انتھک محنت اور کاوشوں کی وجہ سے ہی پاکستان سعودی سرمایہ کاری اور تجارتی وسٹریجک شرکت داری کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے ۔ڈاکٹر  محسن حسن نے بتایا کہ وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں100رکنی وفد نے  ریکوڈک، گرین ریفائنری، دیامر بھاشا ڈیم، زراعت اور خیبرپختونخوا میں سیاحت زون میں پہلے مرحلے میں 5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے ابتدائی کارروائی کو عملی جامعہ پہنایا۔ توقع ہے کہ سعودی وفد کا یہ دورہ پاکستان کے معاشی استحکام میں کلیدی کردا ادا کرے گا اوپاکستان سعودی عرب کے دیرینہ باہمی تعلقات کی بنیاد پر پاکستان معاشی استحکام کے سفر پر گامزن ہوسکے گا۔ پاکستان  اور سعودی عرب کے تعاون سے بہترین نتائج کی امید کی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن