اسلام آباد (خبرنگار)شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے صدر مملکت اسلامی جمہوریہ ایران حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کو پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے صدر کا دورہ خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس غیر معمولی دورے کے دونوں ممالک سمیت خطے کے لیے دور رس نتائج برآمد ہوں گے، دونوں برادر ہمسایہ ملک دیرینہ مذہبی، تاریخی، ثقافتی اور علاقائی تعلقات کے مضبوط رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، دونوں اسلامی ملکوں کی عوام کے دل آپس میں جڑے ہوئے ہیں، جس پر پاکستانی عوام رئیس جمہور اسلامی ایران کو چشم ماروشن دل ماشاد کہتے ہیں، جمہوری اسلامی ایران کا جرآت مندانہ کردار مستکبرین جہان کے لیے دو ٹوک پیغام اور مظلومین و مستضعفین کے دلوں کی دھڑکن اور ڈھارس کا باعث ہے، اس دورے سے پاک ایران تعلقات مزید مستحکم ہونگے، یہ دورہ باہمی تجارت کے فروغ اور مضبوط معیشت کو آگے بڑھانے کے لئے بھی سنگ میل ثابت ہو گا۔
صدر ایران کا دورہ پا کستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ڈاکٹر شبیر میثمی
Apr 22, 2024