مکہ مکرمہ (اے پی پی) الحرمین الشریفین میں دینی امورکے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں تروایح اور تہجد کی نمازوں کا سمعی و بصری ڈیجیٹل قرآن کے نام سے لانچ کیا گیا ہے۔عاجل نیوز کے مطابقالحرمین الشریفین میں دینی امورکے سربراہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل قرآن کریم الفرقان کو کیوآرکوڈ کے ذریعے اسکین کرکے سنا اور دیکھا جاسکتا ہے۔ڈیجیٹل قرآن کے تحت اس سال 1445 ہجری بمطابق 2024 میں مسجد الحرام میں رمضان المبارک کی تراویح اور تہجد کی نمازوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔شیخ السدیس نے کہا کہ سمعی وبصری قرآن میں دکھائی جانے مسجد الحرام کے آئمہ کی ترویح اور تہجد کی نمازوں کے ذریعیالحرمین الشریفین سے بلند ہونے پیغام حق کو دنیا بھر تک پہنچانا ہے۔
تراویح اور تہجد کی نمازوں کا سمعی و بصری ڈیجیٹل قرآن کے نام سے لانچ
Apr 22, 2024