پشاور ہائیکورٹ کے 3ججوں نے حلف اٹھالیا

پشاور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے 3ججوں نے حلف اٹھالیا۔پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے جسٹس فضل سبحان، جسٹس شاہد خان اور جسٹس خورشید اقبال سے حلف لے لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں پشاور ہائی کورٹ کے ججوں، ایڈووکیٹ جنرل اور وکلا نے شرکت کی۔ پشاور ہائی کورٹ میں مستقل ہونے والے ججوں کی تعداد 14 ہوگئی، جسٹس فضل سبحان، جسٹس شاہد خان اور جسٹس خورشید اقبال کے مستقل ہونے کی منظوری صدر مملکت آصف علی زرداری نے دی تھی۔واضح رہے کہ 20 اپریل کو جسٹس اشتیاق ابراہیم نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

ای پیپر دی نیشن