ایرانی صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی کووزیراعظم ہاؤس آمدپرگارڈآف آنرپیش کیاگیا۔شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس کے باہر آکر خود استقبال کیا۔ایرانی صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ایرانی صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور سلامی لی۔وزیر اعظم نے ایرانی صدر سے کابینہ کے اراکین کا تعارف کروایا۔ ایرانی صدر نے کابینہ اراکین سے مصافحہ کیا۔ایرانی صدر نے بھی اپنے وفد کا تعارف وزیراعظم شہبازشریف سے کروایا۔ایرانی صدر نے وزیراعظم ہاؤس کے لان میں پودا بھی لگایا۔
ایرانی صدرکی وزیراعظم ہاؤس آمد،گارڈآف آنرپیش
Apr 22, 2024 | 12:25