ڈی آئی جی آپریشنزعلی ناصررضوی نےعہدےکاچارج چھوڑدیا۔تفصیلات کےمطابق ڈی آئی جی علی ناصررضوی نےسٹاف سے الوداعی ملاقات کی۔علی ناصررضوی کاکہناتھاکہ آپ نے ہر چیلنج میں میرا ساتھ دیا ۔ پولیس کے افسران و جوانوں نے دلجمعی سے فرائض سرانجام دیئے،پولیس افسران و جوانوں سے ملنے والی محبت پر مشکور ہوں۔لاہورپولیس نےڈی آئی جی علی ناصررضوی کوخدمات پرخراج تحسین پیش کیا۔پولیس افسران کےمطابق سید علی ناصر رضوی نےSIPS کے تحت تھانوں کی اپ گریڈیشن سمیت پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر میں بنیادی کردار ادا کیا، لاء اینڈ آرڈراورسیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ڈی آئی جی سید علی ناصر رضوی کو سب سے آگے پایا۔سی پی او ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں۔یاد رہے کہ علی ناصر رضوی کی بطور اسلام آباد آئی جی تعیناتی کا نوٹیفکیشن 30 مارچ کو جاری ہوا تھا۔