ملت ایکسپریس میں پولیس اہلکارکی جانب سےخاتون پرتشدداورہلاکت کےکیس میں طلبی پرملزم عدالت میں پیش ہوگیا۔سیکنڈ سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی ۔پولیس کی درخواست کے بعد عدالت کی طلبی پر ملزم میر حسن عدالت میں پیش ہوگیا۔ریلوے پراسیکیوٹرنےاستدعاکی کہ ملزم کا میڈیکل کرانا ہے اور کیس کی تحقیقات کرنی ہیں اس لئے ضمانت مسترد کی جائے۔عدالت نےریمارکس دئیےکن گراونڈز پر ضمانت مسترد کی جائے ۔ملزم کے وکیل گدا حسین نےموقف اختیارکیاآج وکالت نامہ جمع کرایاہے ،کیس اسٹیڈی کرکے اگلی سماعت پر دلائل دینگے ۔عدالت نے کیس کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی۔واضح رہےکہ 8اپریل کوعیدمنانےکیلئے کراچی سےفیصل آبادآنےوالی مریم نامی خاتون کوملت ایکسپریس میں پولیس اہلکارنےتشددکانشانہ بنایاتھاجس کے کچھ دیربعدخاتون کی لاش ملی تھی،مریم کے قتل کا مقدمہ 16 اپریل کو تھانہ جنہ گوٹھ میں درج کیا گیا تھا۔
ملت ایکسپریس حادثہ،طلبی پرملزم عدالت پیش
Apr 22, 2024 | 12:40