قومی کرکٹ ٹیم کے اہم ترین کھلاڑی محمد رضوان ان فٹ ہوجانے کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بقیہ میچوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ محمد رضوان راولپنڈی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے تیسرے میچ میں ہمسٹرنگ انجری کا شکارہوکر سیریز سے بار ہوگئے۔ اس میچ میں پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی، سٹار بیٹر 23 رنز بنا کر میدان میں موجود تھے کہ اس دوران وہ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوکر کھیل جاری نہ رکھ سکے اور میدان سے باہر چلے گئے۔ٹیم ڈاکٹر نے معائنے کے بعد محمد رضوان کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اور احتیاطاً میڈیکل ٹیم نے انہیں کھیلنے سے روک دیا ہے، چنانچہ اب وکٹ کیپر بیٹر پانچ میچوں کی سیریز کے باقی میچوں کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کے باقی میچوں کے لیے محمد رضوان کی عدم دستیابی کی تصدیق کردی ہے۔
قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، محمد رضوان ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر
Apr 22, 2024 | 13:01