بھارتی ریاست منی پور میں انتخابات کے دوران پُرتشدد واقعات کے باعث متعدد پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل متاثر ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انتخابی حکّام نے تشدد کے واقعات سے متاثرہ 11 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کالعدم قرار دے کر نئے سرے سے پولنگ کروانے کا حکم دے دیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کانگریس نے منی پور کے 47 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخابات کروانے کا مطالبہ کیا تھا، کانگریس نے الزام لگایا تھا کہ پولنگ بوتھوں پر قبضہ کیا گیا اور انتخابات میں دھاندلی کی گئی۔
یاد رہے کہ منی پور میں جمعےکو انتخابات کے دوران مسلح گروپس کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ملی تھیں۔
ان مسلح گروپس نے بھاری حفاظتی انتظامات میں پولنگ اسٹیشنز پر قبضے کی کوششیں بھی کیں۔
واضح رہے کہ بھارتی ریاست منی پور میں ایک سال کے دوران نسلی جھڑپوں کے دوران اموات کے باوجود بھی ووٹنگ ٹرن آؤٹ زیادہ رہا ہے۔