لاہورمیں کل عام تعطیل کااعلان،نوٹیفکیشن جاری

ایرانی صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی کی لاہورآمدکےموقع پرکل شہرمیں عام تعطیل ہوگی۔ حکومت نےنوٹیفکیشن جاری کردیا۔تفصیلات کےمطابق لاہورشہرمیں کل عام تعطیل ہوگی،23اپریل بروزمنگل شہرمیں عام تعطیل کانوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب کی منظور ی سے سیکشن افسر صفدر شبیر نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹی کا اطلاق صرف ڈسٹرکٹ لاہور پر ہوگا جبکہ  پنجاب سول سیکرٹریٹ سے منسلک محکموں میں تعطیل نہیں ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن