وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا 'ارتھ ڈے'2024 پرپیغام

Apr 22, 2024 | 17:04

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا 'ارتھ ڈے'2024 پرپیغام پنجاب حکومت نے’ ارتھ ڈے‘ سے پہلے ماحول دوست گرینڈ پلان پر عمل درآمد کا آغاز کیا 'آج ارتھ ڈے' پنجاب کے ہر ڈویڑن اور ضلع کی سطح پر منایاجا رہا ہے آج سے’ پلاسٹک کو ناں‘( No to Plastic )مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے صوبہ پنجاب کو سرسبز بنانے، سموگ اور زہریلے دھوئیں سے پاک کرنے اور انسانی صحت بہتر بنانے کے تاریخی اقدامات پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا ہے زمین کائنات میں انسانوں اور جانداروں کا گھر ہے جس کی حفاظت اور بہتری کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا زمین کی سانس کے ساتھ ہی ہر جاندارکی سانس بھی چل رہی ہے زمین کے درجہ حرات، زہریلی گیسوں سمیت دیگر آلودگیوں میں اضافہ، جنگلات اور زمین کا کٹاو¿ کرہ ارض کے لئے بڑے خطرات ہیں 'ارتھ ڈے' یہ جاننے کا دن ہے کہ زمین تباہ ہوئی تو انسان اور کوئی جاندار بھی زندہ نہیں بچے گا ہر شہری درخت لگا کر، شاپنگ بیگز استعمال نہ کرکے زمین کی زندگی بڑھا سکتا ہے 'ارتھ ڈے' پر پنجاب کی تاریخ کے سب سے تاریخی ماحول دوست اقدامات کا آغاز کیا ہے الیکٹرک بسوں، ماحول دوست ایندھن، جدید ٹیکنالوجی اور مشینری کے استعمال سے ماحولیاتی مسائل حل کریں گے پلاسٹک سے بنے تھیلے اور دیگر اشیاء جلانے سے پیدا ہونے والا زہریلا دھواں کینسر اور دیگر بیماریاں پھیلا رہا ہے صنعتی زہریلے مواد ہمارے پانی کو زہر بنا رہا ہے، پینے کے صاف پانی کے نہ ہونے سے پیٹ، جگر اور گردوں کی بیماریاں پھیل رہی ہیں نئے ہسپتالوں اور علاج کی سہولیات کی طرح ماحول کی بہتری، پنجاب کی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری بھی انسانی صحت اور زندگی کو بہتر بنانے کے عمل کا حصہ ہے 5 جون سے پنجاب بھر میں پلاسٹک تھیلوں کے استعمال پر پابندی ہوگی ارتھ ڈے پر’ نو ٹو پلاسٹک‘ کے پیغامات جاری کئے جا رہے ہیں، قومی اور سوشل میڈیا پرخصوصی مہم شروع کر دی ہے دکاندار، شاپنگ مالز، ریستوران، تندوروں سمیت تمام لوگ پلاسٹک بیگز کا استعمال نہ کرنے کی مہم کا ساتھ دیں، انسانی صحت کو بہتر بنانے اور سموگ کے خاتمے میں اپنا حصہ ڈالیں، وزیراعلی کی اپیل گھروں میں بھی پلاسٹک بیگز اور پلاسٹک کی دیگر اشیاءخاص طور پر کھانے پینے کے برتن استعمال نہ کریں، وزیراعلی کی اپیل شہری اور میڈیا ماحول اور انسانی صحت کے اہم مسئلے کو اجاگر کرنے اور مہم کوکامیاب بنانے میںمدد کریں، وزیراعلی کی اپیل ارتھ ڈے اور ماحول کی بہتری کے لئے طالب علموں اور تعلیمی اداروں میں خصوصی لیکچرز اور تربیتی ورکشاپس منعقد کی جا رہی ہیں، نصاب میں مضامین شامل کررہے ہیں

مزیدخبریں