پنجاب میں 50 ہزار گھرانوں کو ایک کلو واٹ کے سولر سسٹم دینے کی منظوری

پنجاب میں 50 ہزار گھرانوں کو ون کے وی سولر سسٹم دینے کی منظوری دیدی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ایک کلو واٹ کے سولر سسٹم پر ٹیکنیکل امور پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فوری طور پر پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت کی .انہوں نے مختلف گھروں میں ون کے وی سولر سسٹم لگا کر افادیت کا جائزہ لینے کا حکم بھی دیا۔اجلاس میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل سولر سسٹم انسٹال کرنے کی ہدایت کی گئی،بہترین کوالٹی کی سولر پلیٹس، انورٹر،بیٹریاں اور دیگرسامان استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا گھریلو صارفین کیلئے سولر سسٹم کا دائرہ کار بتدریج بڑھایا جائے گا.روشن پنجاب پروگرام کا مقصدغریب آدمی کو مہنگی بجلی سے نجات دلانا ہے۔100یونٹ تک بجلی خرچ کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین اہل ہوں گے.ون کے وی سسٹم میں 2 سولر پلیٹیں، بیٹری، انورٹر اور تاریں دی جائیں گی۔ون کے وی سولر سسٹم سے پنکھے، لائٹیں، چھوٹی موٹر وغیرو چلائی جا سکیں گی،لتھیم آئرن بیٹری کے ذریعے 16گھنٹے تک بیک اپ حاصل کیا جا سکے گا۔

ای پیپر دی نیشن