جاپان کے دو فوجی ہیلی کاپٹروں کے بحرالکاہل میں گر کر تباہ ہونے کے واقعے کے بعد سمندر میں لاپتہ عملے کے 7 ارکان کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
یاد رہے کہ جاپان کے دو فوجی ہیلی کاپٹروں کے سمندر میں گرنے کا واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا تھا، جس میں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی جاچکی ہے۔
جاپانی وزیر دفاع منورو کیہارا کا کہنا ہے کہ گرکر تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹرز رات کے وقت آبدوزوں سے مقابلہ کرنے کی مشقیں کر رہے تھے۔
ہیلی کاپٹرز کے بلیک باکسز اور ملبہ مل چکاہے۔ واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ تاہم وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس وقت ترجیح لاپتہ ارکان کی جانیں بچانا ہے۔