پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر شبلی فراز سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر ہو گئے۔
سینیٹر شبلی فراز کا ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈرمقررکرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا. اس سے قبل شبلی فراز قبل قائد ایوان اور وفاقی وزیر اطلاعات و سائنس ٹیکنالوجی رہ چکے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نےچند روز قبل سینیٹرشبلی فراز کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد کیا تھا۔اس حوالے سے پی ٹی آئی کےسینیٹرزنے شبلی فراز کی پارٹی نامزدگی دستاویز بھی سیکریٹری سینیٹ کو جمع کروائی تھیں۔ جس پر تحریک انصاف کے تمام 19سینیٹرز کے دستخط موجود ہیں۔