کوٹری بیراج پر ہنگامی حالت کا اعلان کئے جانے کے بعد آئندہ چھتیس گھنٹے اہم قرار دیئے جارہے ہیں، بیراج اور حفاظتی بندوں پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیش نظر حیدرآباد اور ٹھٹھہ کے نشیبی علاقوں میں تباہی کا خطرہ ہے۔ سیلابی صورتحال کے پیش نظر قاسم آباد، لطیف آباد، سحرش نگر اور کچے کے متعدد دیہاتوں کو خطرہ لاحق ہے جہاں فوج اور رینجرز کے جوان تعینات کردیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب جام شورو کے قریب ریلوے ٹریک زیرآب آنے سے کراچی سے کوئٹہ ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے۔
شہداد کوٹ کے حفاظتی بند میں رساؤ کیوجہ سے مزید درجنوں دیہات زیرآب آگئے ، پانی تیزی سے شہری علاقوں کی جانب بڑھنے لگا
Aug 22, 2010 | 20:55