کوٹری بيراج کے مقام پر انتہائی اونچے درجے جبکہ گدواور سکھر بيراج پربدستور اونچے درجے کا سيلاب ہے۔

Aug 22, 2010 | 21:01

سفیر یاؤ جنگ
ارسا کے مطابق کوٹری بيراج ميں پانی کی آمد آٹھ لاکھ بائیس ہزاراٹھاون کيوسک جبکہ اخراج سات لاکھ اٹھانوے ہزارآٹھ  سو اٹھائیس کيوسک ہے۔ گدوبيراج پر پانی کی آمد ميں ستترہزارکيوسک اور سکھر بيراج پربیاسی ہزارکيوسک کم ہوگئی ہے۔
چشمہ ،کالاباغ، ہيڈ پنجند اورہيڈ تريموں کےمقام پر درميانے درجے کا سيلاب ہے۔ کالاباغ کے مقام پر پانی کی آمد تین لاکھ تریسٹھ ہزارچھ سو سولہ اور اخراج تین لاکھ اٹھاون ہزارچھ سو چودہ کيوسک ہے۔ چشمہ بيراج پر پانی کی آمداوراخراج چار لاکھ ایک ہزارپانچ سو ستائیس کيوسک ہے۔ تونسہ بيراج کے مقام پر پانی کی آمد چار لاکھ اڑتیس ہزارآٹھ سو تیرانوے کيوسک اوراخراج چار لاکھ تینتیس ہزارآٹھ سو تیرانوے کيوسک ہے۔  تربيلا ڈیم میں پانی کی سطح پندرہ سوانچاس اعشاريہ بائیس فٹ،ڈيم ميں پانی کی آمد تین لاکھ تئیس  ہزارچار سو کيوسک جبکہ اخراج دو لاکھ چورانوے ہزارچار کيوسک ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح بارہ سو چھ  فٹ، ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج ساٹھ ہزارچار سو باون کيوسک ہے۔ دريائے چناب ميں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ پانچ ہزارسات سو تینتالیس کيوسک جبکہ اخراج اسی ہزارایک سو بیس کيوسک ريکارڈ کيا گيا۔
مزیدخبریں