آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ زیریں سندھ اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ میں چھیالیس ملی میٹر ہوئی ۔ اسلام آباد میں بتیس ، راولپنڈی انتیس، بہاولنگر اور گڑھی دوپٹہ اٹھارہ،منڈی بہاؤالدین دس،لاہورآٹھ ، ساہیوال سات، جہلم اور کوٹلی چار، منگلہ تین اور مظفر آباد میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی تفصیل اس طرح ہے ۔ اسلام آباد میں چونتیس ڈگری سینٹی گریڈ، کراچی تینتیس،لاہور پینتیس، پشاور چھتیس، کوئٹہ اڑتیس، گلگت چھتیس، مظفرآباد پینتیس،ملتان اور فیصل آباد سینتیس، جبکہ مری کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تئیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔