امریکہ میں ملبوسات تیارکرنیوالی ایک کمپنی نے اپنا ٹریڈ مارک چوری  کرنے پرپاپ گلوکارہ میڈونا پر مقدمہ دائرکردیا۔

گلوکارہ میڈونا نے اپنی تیرہ سالہ بیٹی کے ساتھ کچھ عرصہ قبل ہی فیشن کی دنیا میں قدم رکھا ہے ۔ انہوں نے اپنے ملبوسات کی کولیکشن کا نام میٹریل گرل رکھا جس کے بعد ایک کمپنی نے یہ دعویٰ کردیا کہ وہ انیس سو ستانوے سے اس نام کو استعمال کر رہی ہے جبکہ میڈونا نے اس کا یہ ٹریڈ مارک چوری کیا ہے۔ دوسری طرف میڈونا کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ سو فیصد یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں مٹیریل گرل کا ٹریڈ مارک میڈونا کی ہی تخلیق ہے، اس بارے میں کمپنی کو غلط فہمی ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن