پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سیلاب جیسی قدرتی آفت کے دوران  صدر آصف زرداری کے بیرون ممالک دوروں سے پاکستان کی رسوائی ہوئی ہے۔

Aug 22, 2010 | 22:09

سفیر یاؤ جنگ
کراچی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اس وقت ملک میں سیاسی قیادت نظر نہیں آرہی اور حکومت پر اندرونی اور بیرونی سطح پر اعتماد نہ ہونے کی وجہ سے متاثرین کے لئےامداد بھی نہیں مل رہی ۔ اُن کا کہنا تھا کہ بیرونی امداد کی بجائے متاثرین سیلاب کی پاکستانیوں کو خود مدد کرنی چاہیئے جبکہ یہ وقت پوائنٹ سکورنگ کا نہیں ہے، تمام جماعتوں کو متحد ہوکر ملک کو مشکل سے نکالنا ہوگا۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت متاثرین کی امداد کےلئے جہادی تنظیموں کو روکنا چاہتی ہے تو اپنی کارکردگی بہتر بنائے۔  کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ جب تک سیاسی جماعتوں کے مسلح گروپوں کو غیرمسلح نہیں کیا جائے گا اُس وقت تک کراچی میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔
مزیدخبریں