شرمیلا فاروقی نے کیمپ کے دورے کے موقعہ پر وہاں قیام پذیر مریضوں کی عیادت کی اور اُنہیں ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ ریلیف کیمپ کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی نے کہا کہ حکومت سندھ کی کوشش ہے کہ اس مشکل گھڑی میں متاثرین سیلاب کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ متاثرین سیلاب کی مدد کرکے ان کے دکھوں کو کم کرنے کی ضرورت ہے، جیسے ہی متاثرہ علاقوں سے پانی اترے گا متاثرین کو تمام سہولیات کے ساتھ واپس اپنے علاقوں میں آباد کیا جائے گا۔ شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ ریلیف کیمپوں میں گزشتہ دنوں صحت کے حوالے سے مسائل درپیش تھے جنہیں دور کیا جارہا ہے، جبکہ متاثرین کی شکایت کے بعد ایک لیڈی ڈاکٹر کو بھی کیمپ میں تعینات کردیا گیا ہے۔