خیبرپختونخواکےضلع بونیرمیں صوبائی وزیرتعلیم سردارحسین بابک کے قافلے پرنامعلوم افراد کی فائرنگ ۔

وزیر تعلیم خیبرپختنوا سردار حسین بابک بونیر سے واپس اپنے آبائی علاقے چنگلئی جاررہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان کے قافلے پر اچانک فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں سردار بابک کی گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے باعث صوبائی وزیرتعلیم کے بازو اور پاؤں پر زخم آئے جبکہ ان کے تین محافظ بھی زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد صوبائی وزیر کو صوابی کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا،جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، حملے کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

ای پیپر دی نیشن