فلڈ کنٹرول سنٹر قصور کے مطابق بھارت نے اتوار کی صبح نوبجے ہری کے ہیڈ ورکس سےچونسٹھ ہزار کیوسک پانی چھوڑا تھا،جس کی وجہ سے دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا تلوار پوسٹ کے مقام پر پانی کی سطح بیس فٹ بلند ہوگئی ہےاور مستے کی، گٹی کلنجر، بستی بنگلہ دیش،،بستی کمال پورہ، نگر اور پتن سمیت کئی دیہات پانی کی لپیٹ میں آ گئے ہیں، محکمہ آبپاشی کے مطابق ابھی پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا امکان ہے تاہم آج دوپہرپانی کے بہاؤ میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔ دریائے ستلج میں حالیہ سیلاب کے باعث اوکاڑہ، پاکپتن اور بہاولپورکے متاثرہونے کا بھی خدشہ ہے۔ دوسری جانب ہیڈ سلیمانکی سے پچاس ہزار کیوسک پانی گزررہا ہے جو رات تک اسی ہزار کیوسک تک پہنچنے کا اندیشہ ہے۔