انگلش ٹیم نے بھارت کو چوتھےٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور آٹھ رنز سےشکست دے کر سیریز میں کلین سویپ کردیا

Aug 22, 2011 | 22:07

سفیر یاؤ جنگ
چوتھے ٹیسٹ میچ میں انگلش ٹیم کے پہلی اننگز کے پانچ سو اکانوے رنز کے جواب میں بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں تین سو رنزبناکرآؤٹ ہوگئی جس میں راہول ڈریوڈ ایک سو چھیالیس رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کی طرف سے سوان اوربریسنن نے تین، تین جبکہ اینڈرسن اور براڈ نے دو، دو وکٹیںحاصل کیں۔بھارتی ٹیم نے اتوار کو فالوآن کے بعد دوسری اننگزایک سو انتیس رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو ٹنڈولکر اور مشرا نے ٹیم کو کچھ سہارا دیا اور میچ ڈرا کرنے کی بھرپور کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکے ۔ٹنڈولکر اکا نوے کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہو گئے اور اس طرح ان کا سینچریوں کی سینچری بنانے کا خواب بھی ایک بارپھرادھورا رہ گیا جبکہ مشرا چوراسی رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے۔دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بھی کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا اور پوری ٹیم دو سو تراسی کے مجموعی سکور پرڈھیر ہو گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے سوان نے چھہ،براڈ نےدوجبکہ اینڈرسن اور بریسنن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔انگلینڈ کے آئی آر بیل کومین آف دی مچ اور براڈ کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا ۔
مزیدخبریں