کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری مزید دونوجوان اس کی بھینٹ چڑھ گئے دن بھر میں ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونےوالوں کی تعداد پندرہ ہوگئی

Aug 22, 2011 | 22:17

سفیر یاؤ جنگ
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری اورمزید پندرہ افراد اس کی بھینٹ چڑھ گئے ۔رات گئے جہانگیر روڈ پیٹرول پمپ کے قریب نامعلوم دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کو قتل کردیا پولیس کے مطابق دونوں نوجوان راہگیر تھے۔ واقعے کے فوری بعد مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے ٹائر جلاکر روڈ بلاک کردی جبکہ گاڑیوں پر بھی پتھراؤ بھی کیا جس سے متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ گارڈن کے قریب واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے دفتر میں گھس کر چار افراد کو قتل کردیا۔ کورنگی کے علاقے ضیاء کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جو ہسپتال پہنچ کردم توڑ گیا۔ دوسری جانب شہر سے لاشیں ملنے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ اسٹیڈیم روڈ، پی آئی بی کالونی، لانڈھی اور گلشن اقبال کے علاقوں سے ایک ایک لاش برآمد ہوئی ، گلشن اقبال سے ملنے والی لاش کی شناخت مہتاب کے نام سے ہوئی ۔ سولجر بازار کے علاقے گارڈن جیم خانہ کے نزدیک فائرنگ سے دوافراد جبکہ شیریں جناح کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پٹیل پاڑہ میں بھی فائرنگ کرکے پندرہ سالہ نوجوان کو قتل کردیا گیا۔شہرقائد میں مستقل بدامنی کے باعث لوگوں میں شدید خوف وہراس پایاجاتاہے اورشہری امن کے لیے کسی مسیحا کے منتظرہیں
مزیدخبریں