کراچی میں عیدالفطر پر بھی ٹارگٹ کلنگ اور پُرتشدد واقعات کا سلسلہ نہ رک سکا،موسٰی لین میں قوالی کی محفل پر فائرنگ سے پانچ افرادزخمی ہوگئے۔

حکومت کی جانب سے سخت سکیورٹی انتظامات کے باوجود شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ لیاری کےعلاقےموسی لین میں نامعلوم افراد نےقوالی کی محفل پرفائرنگ کردی جس سےایک خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کوطبی امداد کیلئےطبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہےجبکہ پولیس نے واقعے کی محرکات جاننےکیلئےابتدائی تفتیش شروع کردی ہے۔تھانہ رسالہ کی حدود میں کچراکنڈی سے بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے جسےشناخت کیلئےہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

ای پیپر دی نیشن