امريکہ کی جانب سے مريخ پر بھيجی جانے والی خلائی گاڑی کيوريوسٹی آج پہلی مرتبہ مريخ کی سطح پر چلے گی۔

مريخ کے مشن کا انتظام کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ايک ٹن وزنی ايٹمی قوت سے آراستہ گاڑی کيوريوسٹی چھ اگست کو مريخ پراتری تھی۔ يہ گاڑی آج مريخ کی سطح پراپنا پہلا سفرکرے گی۔ چھ پہيوں والی کيورسٹی آج مريخ کی سطح پر دس فٹ آگے جائے گی جس کے بعد وہ اپنا رخ پھيرے گی اورمڑ کر دوبارہ اپنی جگہ پرآجائے گی۔ سائنس دان اس گاڑی کو پانچ کلومیٹر بلند پہاڑ پر بھی چڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن