پشاورسميت نواحی علاقوں ميں موسلادھاربارش کے بعد گرمی کا زورٹوٹ گيا اورموسم خوشگوارہوگياہے. خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں آج صبح ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھاربارش ہوئی جس کے باعث کئی روزسے جاری حبس اورگرمی کی شدت ميں کمی آگئی اورشہريوں کے چہرے بھی کھل اٹھے ہيں۔مردان، نوشہرہ، مانسہرہ، ايبٹ آباد ميں بھی تيزبارش ہوئی جبکہ خیبرایجنسی اورگردونواح میں ہلکی بارش سے موسم دلفریب ہوگیا،کشمیرمیں میر پور، آزادکشمیر سمیت کئی مقامات پر موسلادھاربارش ہوئی۔پنجاب کے مختلف مقامات پربھی بارش ہوئی، سیالکوٹ میں موسلادھار بارش سے جل تھل ہوگیا تاہم بارش کا پانی گٹروں اورنالیوں سے نکل کرسڑکوں اورگلیوں میں جمع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لاہورمیں بھی بادل چھاگئے جبکہ ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی بھی ہوئی جس سے موسم حسین ہوگیا، محکمہ موسميات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران خيبرپختونخوا، پنجاب اورکشمیرکے بالائی علاقوں ميں مزيد بارش کاامکان ہے.