انڈرنائنٹین ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو سولہ رنز سے شکست دے کر پانچ ویں پوزیشن سے بھی محروم کردیا۔

Aug 22, 2012 | 12:50

آسٹریلیا میں جاری انڈرنائنٹین ورلڈ کپ میں کوارٹر فائنل میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم پانچ ویں پوزیشن کا میچ بھی ہار گئی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم انچاس اوورز میں ایک سو بیاسی رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈین اوپنر کریگ بریتھویٹ انتالیس رنز بناکرنمایاں رہے۔ پاکستانی باؤلر میرحمزہ نے تین جبکہ اسامہ قادر نے دووکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈین ہدف کے تعاقب میں قومی جونیئر ٹیم ایک سو چھیاسٹھ رنز بناسکی اور انچاس ویں اوور میں پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ بابراعظم نے اڑتیس اورعمر وحید نے اکتیس رنز بنائے۔ سولہ رنز کی اس شکست کے بعد پاکستانی ٹیم پانچ ویں پوزیشن سے بھی محروم ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں