ايسے وقت ميں جبکہ يہ خبريں گردش میں تھیں کہ ہالی وڈ کی سيليبريٹی جوڑی انجيلينا جولی اور بريڈپٹ شادی کرنے ہی والے ہيں، اينجلينا جولی نے صاف کہہ ديا ہے کہ انہيں فی الحال بريڈ پٹ سے شادی کيلئے کوئی جلدی نہيں ،ايک سے زيادہ باردنيا کی حسين ترين خاتون کااعزازحاصل کرنے والی اينجلينا جولی نے يہ بات يونان ميں ايک تفريحی دورے کے دوران کہی۔ فنکار جوڑا اپنے بچوں کے ساتھ ايک پرتعيش کشتی پرحسين جزيروں کی سيرميں مصروف ہے۔ اينجلينا سے جب شادی کا سوال کيا گيا تو اس وقت وہ يورپ ميں دلہنوں کے روايتی سفيد لباس ميں ملبوس تھيں، مگرشادی کے نام پر انہوں نے ايک قہقہہ لگا کرکہا کہ ابھی شادی کی کوئی جلدی نہيں ہے۔