لاہور کے علاقے ساندہ ميں تين سگے بھائی کنوئيں ميں گرکرہلاک ہوگئے، پوليس نے کنوئيں کے مالک کوگرفتارکرلیا۔

پوليس کے مطابق بندروڈ ساندہ کی قريبی آبادی کے رہائشی تين بھائی نونامسيح،شہزاد مسيح اوربھورامسيح آج صبح کنوئيں ميں گرگئے تھے جن کی لاشیں ڈيڈ ہاؤس بھجوادی گئی ہيں. عينی شاہدين اورکنوئيں کے مالک نے الزام لگايا کہ تينوں بھائی چورتھے اوراليکٹرک موٹرچوری کرنے کے لئے کنویں میں اترے تھے. ان ميں ايک بھائی پہلے اتراتوکرنٹ لگنے سے وہيں گرگيا جس کے بعد دونوں بھائی اس کی مدد کيلئے گئے اورموت کے منہ ميں چلے گئے.ڈی سی نورالامين مينگل جائے حادثہ پرپہنچ گئے اورانہوں نے کنوئيں کے مالک کی فوری گرفتاری کاحکم ديديا۔

ای پیپر دی نیشن