شہباز شریف تعلیم دوست وزیراعلیٰ ہیں: سر مائیکل باربر کا خراج تحسین

Aug 22, 2013

لاہور (خصوصی رپورٹر) برطانوی وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے تعلیم سر مائیکل باربر نے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کے صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب نے شعبہ تعلیم میں چند برس کے دوران قابل قدر ترقی کی ہے اور شرح خواندگی میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے جس کیلئے ہم وزیراعلیٰ شہبازشریف اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ شہبازشریف ایک تعلیم دوست وزیراعلیٰ ہیں۔
خراج تحسین

مزیدخبریں