کامیابی محنت اور دعاﺅں کا ثمر ہے، ملک وقوم کی خدمت کرینگے: پوزیشن ہولڈر طلبا

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونے والے بی اے /بی ایس سی کے امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات اور طالبعلم نے آگے مزید تعلیم حاصل کرنے کا عزم کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی کامیابی والدین کی دعاﺅں اور محنت کا ثمر ہے۔ ملک و قوم کی خدمت کریں گے۔ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے بی اے کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ماریہ نواز نے کہا کہ وہ مستقبل میں ایم اے عربی کریں گی اور اس کے بعد ملک قوم کی خدمت کےلئے کام کریں گی انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن اللہ تعالی کی مہربانی اور والدین کی دعاﺅں کا نتیجہ ہے بی اے کے امتحان میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے فہد ارشد نے کہا کہ مستقبل میں ایم اے انگلش کرنا چاہتا ہوں۔ اس کے بعد شعبہ صحافت سے وابستہ ہونے کی خواہش رکھتا ہوں۔ پوزیشن حاصل کرنے کےلئے بہت محنت کی۔ بی اے کے امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالی طالبہ چاند حیات کہا کہ مستقبل میں سی ایس ایس کروں گی۔ کامیابی والدین کی دعاﺅں کا نتیجہ ہے بی ایس سی میں پہلی پوزیشن لینے والی صدف اور دوسری پوزیشن لینے والی سعدیہ نواز نے کہا کہ پنجاب بھر میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں ان کے اساتذہ کی بہت زیادہ محنت شامل ہے۔ مستقبل میں ایم ایس سی کرینگی اسی طرح محنت کے ساتھ اس میں پوزیشن حاصل کرنے کی بھرپور کوششیں کریں گی بی ایس سی میں تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالی گلفام شہزادی نے کہا کہ مستقبل میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم ایس سی کرونگی کامیابی اللہ تعالی کی رحمت اور والدین کی دعاﺅں کا نتیجہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...