لاکھوں کی وارداتیں، شہریوں سے نقدی و قیمتی سامان لوٹ لیا

لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکو¶ں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکو¶ں نے رائے ونڈ میں طاہر کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 12 لاکھ روپے مالیت، ڈیفنس بی میں عزیز کے گھر سے 10 لاکھ، شاہدرہ ٹا¶ن میں ذوالقرنین کے گھر سے ساڑھے 8 لاکھ، نواب ٹا¶ن میں نعمان کے گھر میں گھس کر 8 لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکو¶ں نے شاہدرہ میں عمران سے 12 لاکھ روپے مالیت کی کار، 54 ہزار روپے اور موبائل فون، فیکٹری ایریا میں یونس کی فیملی سے 9 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور موبائل فون، ڈیفنس بی میں مسعود کی فیملی سے 5 لاکھ کے طلائی زیورات و نقدی لوٹ لی۔ ڈاکو¶ں نے جوہر ٹا¶ن میں شوکت خانم ہسپتال کے سامنے سینئر فوٹو گرافر حسنین رضوی سے گن پوائنٹ پر دس ہزار روپے لوٹ لئے۔ ڈاکو¶ں نے گارڈن ٹا¶ن میں شہزاد سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون، گلشن راوی میں عاطف سے موٹر سائیکل، 65 ہزار روپے اور موبائل فون، فیصل ٹا¶ن میں وقاص سے دو لیپ ٹاپ، 50 ہزار روپے اور موبائل فون، فیصل ٹا¶ن میں فہد سے لیپ ٹاپ، 45 ہزار روپے اور موبائل فون، شفیق آباد میں شکیل سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون، ستوکتلہ میں علی رضا سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون، ساندہ میں عار سے 90 ہزار روپے اور موبائل فون، گجرپورہ میں نعمان سے 75 ہزار روپے اور موبائل فون، گارڈن ٹا¶ن میں ارشد سے 70 ہزار روپے اور موبائل فون، اسلام پوہرہ میں منظر سے 45 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے اقبال ٹا¶ن کے علاقہ میں دانش کی کپڑے کی دکان کے تالے توڑ کر 20 لاکھ روپے مالیت کا کپڑا اور 3 لاکھ روپے چوری کر لئے۔ چوروں نے ڈیفنس اے سے علی حیدر، جوہر ٹا¶ن سے ظفر، نواب ٹا¶ن سے کاشف، ساندہ سے عثمان، ستوکتلہ سے راحت سعید کی کاریں جبکہ ماڈل ٹا¶ن سے افضل، قلعہ گجر سنگھ سے خلیل، نولکھا سے مبارک، لوئر مال سے ناظم، پرانی انارکلی سے یونس، باغبانپورہ سے سکندر، جنوبی چھا¶نی سے اعظم، اقبال ٹا¶ن سے عامر سہیل، راوی روڈ سے کامران، چوہنگ سے وسیم، نولکھا سے یاسر، جنوبی چھا¶نی سے منیر کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...