کابل (آن لائن) افغان صدر حامد کرزئی 26 اگست کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے دورے کے دوران صدر حامد کرزئی پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ وہ وزیراعظم نواز شریف اور دیگر پاکستانی رہنماﺅں سے ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان موجود تعلقات کو بہتر بنانے اور افغان مفاہمتی عمل سمیت دیگر اہم ایشوز پر بات چیت کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں افغان صدر کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔