بھکر (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالعدم تنظیم کا اہم کارکن جاںبحق ہو گیا، مشتعل مظاہرین کا ٹائر جلا کر زبردست احتجاجی مظاہرہ، شہر کی اہم سڑکیں بلاک کر دیں، تھانہ صدر بھکر نے 2 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لےا۔ بدھ کی علی الصبح نامعلوم افراد نے کالعدم تنظیم کے سرگرم اور اہم کارکن میاں غلام محمد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے جس کے بعد کالعدم تنظیم کے مشتعل کارکنان نے جاںبحق ہونے والے کارکن کی مےت خانسر چوک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور شہر کی تمام اہم شاہراہوں کو ٹائر نذر آتش کر کے بلاک کر دیا۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا منظور احمد عکاشہ، مولانا عبدالغفور حقانی نے کہا ہم پرامن لوگ ہیں اور نہیں چاہتے علاقہ کا امن خراب ہو مگر انتظامیہ ہمارے اس اقدام کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو قاتلوں کی گرفتاری کیلئے اڑتالیس گھنٹوں کی مہلت دی جس کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منشتر ہو گئے۔ تھانہ صدر بھکر نے مدعی کی درخواست پر 2 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتےش شروع کر دی ہے۔