سرگودھا: زمیندار کے ڈیرے پر مخالفین کی فائرنگ ‘ میاں بیوی سمیت 7 مزارعین قتل

Aug 22, 2013

سرگودھا (نامہ نگار+ ثناءنیوز) سرگودھا کے نواحی علاقے تھانہ بھاگٹانوالہ کے گاﺅں 80 جنوبی میں مخالفوں نے زمیندار کے ڈیرے پر فائرنگ کر دی جس سے میاں بیوی سمیت 7 ملازمین ہلاک ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ زمیندار نواز ساہی کے ڈیرہ ساہیاں پر ان کے مزارعین کام کر رہے تھے کہ اچانک مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے موقع پر موجود تمام محنت کشوں کو قتل کر دیا جن میں محمد نواز اسکی اہلےہ سعدیہ بی بی‘ محمد امجد‘ گلزار احمد‘ محمد واجد‘ محمد بوٹا‘ محمد ہارون شامل ہیں جبکہ بشیر احمد زخمی ہوا‘ جسے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا‘ جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے‘ قتل کی وجہ کا سردست تعین نہیں ہو سکا۔ واقعہ کے بارے میں علاقہ میں مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہےں کہ کچھ عرصہ قبل ساہی خاندان کے افراد نے دودہ موڑ پر پٹھان قبےلے کے نوجوان کو قتل کیا تھا‘ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ قتل کا بدلہ لےنے کےلئے پٹھان قبےلے نے ےہ حملہ کیا تاہم واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او حیدر اشرف موقع پر پہنچ گئے‘ اور جائے وقوعہ سے لاشیں اپنی نگرانی میں سرکاری ہسپتال منتقل کرائےں۔ انہوں نے تین ڈی ایس پیز کی قیادت میں اعلیٰ سطحی تفتیشی ٹیم تشکےل دے کر انہےں ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا۔ 7 افراد کے قتل کے واقعہ پر بھاگٹانوالہ اور گردونواح میں خوف و ہو کا عالم تھا۔ پولیس نے ڈیرہ ساہیاں کے زندہ بچ جانے والے ایک ملازم کو شامل تفتیش کر لیا ہے‘ اس واقعہ کو ساہی اور بھٹی گروپوں کے درمیان دیرینہ دشمنی کے علاوہ پٹھان قبےلے کو واقعہ کا محرک قرار دیا جا رہا ہے جبکہ کچھ لوگ اسے غیرت کے نام پر قتل قرار دے رہے ہےں۔ ابھی تک اصل معاملہ سامنے نہےں آ سکا۔ قابل توجہ بات ےہ ہے کہ مرنے والے تمام افراد انتہائی غرےب اور محنت کش طبقے سے تعلق رکھتے ہےں‘ جن کے آباﺅ اجداد نسل در نسل زمینداروں کی رعایا کے طور پر کام کرتے رہے‘ پولیس کی اعلیٰ سطحی ٹیم نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے‘ جائے وقوعہ سے فائر کیے جانے والے اسلحہ کے خول اور خون آلود مٹی قبضہ میں لے لی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے 7 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لےتے ہئے آئی جی پنجاب سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائےں۔ بتایا گیا ہے کہ ڈیرہ ساہیاں پر حملہ آور ہونے والے لوگ کئی گھنٹے تک جائے وقوعہ پر موجود رہے اور ڈیرہ پر موجود لوگوں کو ڈھونڈ کر قتل کرتے رہے مگر قتل ہونے والے میاں بیوی محمد نواز اس کی اہلےہ سعدےہ کی دو سالہ بےٹی سمیرا معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی۔ وہ ماں کو گولی لگنے پر اس کی گود سے نہری کھال میں گر گئی اور حملہ آوروں کی اس پر نظر نہ پڑی۔ علاوہ ازیں رات گئے قتل ہونیوالے افراد کے ورثاءنے لاہور روڈ پر مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریفک بلاک کر دی۔ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری متعین کر دی گئی۔

مزیدخبریں