اسلام آباد پولیس کی تہمینہ دولتانہ سے تلخ کلامی، 40 منٹ روکے رکھا، گولی مارنے کی دھمکی، ایم این اے کا دعویٰ

Aug 22, 2013

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ائر پورٹ کے قریب پولیس اہلکاروں کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی رہنما تہمینہ دولتانہ کیساتھ تلخ کلامی کا واقعہ ہوا۔ تہمینہ نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے ایئر پورٹ چوک پر 40 منٹ تک روکے رکھا اور گولی مارنے کی بھی دھمکی دی۔ ان کی فلائٹ نکل رہی تھی، پولیس نے منت سماجت کے باوجود نہیں جانے دیا۔ایم این اے کی حیثیت سے استحقاق مجروح ہوا ، معاملہ اسمبلی میں اٹھاﺅں گی۔

مزیدخبریں