بچیانہ + سےدوالا (نامہ نگاران) پولیس تھانہ لنڈیانوالہ کے مبینہ تشدد سے جاںبحق ہونے نوجوان نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔ ورثا نے پولیس گردی کیخلاف شدید احتجاج کیا اور اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ متوفی دانش کے والدین نے صحافیوں کو بتاےا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ لنڈےانوالہ سمیت تمام ملزمان بااثر ہیں جو ہمارے بیٹے دانش کے قتل کو طبعی موت کا نام دے کر پولیس گردی کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں اور میڈیکل رپورٹ بھی تبدیل کروانا چاہتے ہیں۔ متوفی دانش کے ورثا نے اعلیٰ حکام اور پولیس افسران سے انصاف کی اپیل کی ہے۔