لاہور (کامرس رپورٹر) ٹیکنالوجی اپگریڈیشن اینڈ سکل ڈویلپمنٹ کمپنی (ٹسڈک) نے یورپی یونین کے تین سالہ منصوبہ ’’ٹریننگ آف ٹرینرز‘‘ کے پہلے مرحلے میں پشاور میں فنی و تکنیکی تربیت کا آغاز کر دیا۔ فنی و تکنیکی تربیت کے فروغ کے لئے شروع کئے جانے والے اس منصوبے کے لئے ٹسڈک کو بین الاقوامی ادارہ برائے تکنیکی تعاون و ترقی (ACTED) اور پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک کا کا تعاون حاصل ہے۔ مذکورہ منصوبے کے تحت ٹسڈک نصاب کی تیاری، ٹرینرز کی تربیت اور منصوبے کی نگرانی کرے گا۔