لاہور (پ ر) پاکستان میں ڈیجیٹل جنریشن کو بااختیار بنانے کیلئے ٹیلی نار پاکستان کے اشتراک سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (LCCI) کے تحت ڈیجیٹل پنجاب کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔ اس کانفرنس کا انعقاد 24 اگست کو لاہور میں پنجاب ایکسپو سنٹر میں کیا جائے گا۔ یہ کانفرنس لاہور چیمبر آف کامرس کے سالانہ ایونٹ لاہور شاپنگ فیسٹیول 2013 کا حصہ ہے جس کا مقصد ملک کی اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں میں تیزی لانا ہے۔ اس کانفرنس کے دوران ملک میں انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشن ٹیکنالوجی (ICT) کے فروغ کے لئے سیلولر ٹیکنالوجی کے کردار پر روشنی ڈالی جائے گی جس کی بدولت حکومت کو اس ڈیجٹیل خلیج کو عبور کرنے میں مدد ملے گی۔