”لاپتہ افراد کیس“ پولیٹکل انتظامیہ کو بے لگام نہیں چھوڑا جا سکتا: پشاور ہائیکورٹ

Aug 22, 2013

پشاور (ثناءنیوز) پشاور ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے کہا ہے کہ اگر کوئی مجرم ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے، پولیٹکل انتظامیہ کو بے لگام نہیں چھوڑا جا سکتا۔ پشاور ہائیکورٹ میں 130 لاپتہ افراد کیس کی سماعت جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس منظور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ ایف سی کی جانب سے میجر فرخ اور اے پی اے جمرود نے عدالت کو بتایا کہ ایک شخص کو انٹرن منٹ سنٹر اور ایک کو رہا کر دیا گیا ہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ایک شخص کو حال ہی میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے جبکہ تین کے کیسز انڈر پراسیس ہیں۔ اس موقع پر جسٹس اکرام اللہ نے ریمارکس دئیے کہ پولیٹکل انتظامیہ جس طرح اور جب چاہے کسی کو بھی اٹھا لیتی ہے۔ شہریوں کے حقوق اور تحفظ عدالتوں کی ذمہ داری ہے۔ مقدمہ کی سماعت اٹھارہ ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں