اسلام آباد (ثناءنیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور نے کمیٹی کے غیر معمولی ایجنڈے کے تحت حکومت کو پاکستان بھارت کشیدگی پر کمیٹی کو بریفنگ کی ہدایت کر دی۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر سینیٹر حاجی عدیل کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے سرحدی تناو¿ سے آگاہی کے لئے خارجہ امور کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز اور سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی کو بلوا لیا ہے انھیں کمیٹی کے تین ستمبر کے اجلاس اور ایجنڈے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ پاکستان‘ افغان مسئلے اور پاکستان بنگلہ دیش تعلقات پر بریفنگ کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
سینیٹ کمیٹی خارجہ امور نے پاکستان بھارت کشیدگی پر بریفنگ طلب کر لی
Aug 22, 2013