سپریم کورٹ: مشین ریڈایبل پاسپورٹوں کی لیمینیشن کے منصوبے سے متعلق درخواست پر حکام کو نوٹس جاری

اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ نے مشین ریڈیبل پاسپورٹ کی لیمینیشن منصوبے کے بارے میں دائر پٹیشن پر سیکرٹری داخلہ اورڈی جی پاسپورٹ اور امیگریشن کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں اور ہدایت کی ہے کہ کیس کو ایک ہفتے کے بعد سماعت کیلئے لگایا جائے۔ بدھ کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر ریلائنس انٹرنیشنل اینڈ کمپنی کے وکیل سلیمان اکرم راجہ نے پیش ہو کر عدالت سے استدعا کی کہ مشین ریڈیبل پاسپورٹ کی لیمینیشن منصوبے کے بارے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف پٹیشن  کو سماعت کیلئے منظور کیا جائے اور فیصلے کو منسوخ کر کے لیمینیشن منصوبے کیلئے جاری ٹینڈر کو غیر قانونی قرار دیا جائے اور پھر اسے منسوخ کیا جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...