رحیم یار خان: بہن کو بچانے کیلئے آنیوالی خاتون بہنوئی کے ہاتھوں قتل

رحیم یار خان(کرائم رپورٹر) اولاد نہ ہونے پر سفاک شوہر کا بیوی پر آہنی راڈ سے حملہ بچانے کیلئے آنے والی سالی تشدد سے جاں بحق جبکہ بیوی شدید زخمی ہوگئی انتہائی نازک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔ مقتولہ پولیس کانسٹیبل کی اہلیہ تھی۔گلشن اقبال کے بلاک زیڈ کے رہائشی عابد حسین جو پرائیویٹ سکول کا پرنسپل ہے نے اولاد پیدا نہ کرنے پر اپنی بیوی نجمہ سے جھگڑا شروع کرتے ہوئے اسے رینچ سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسی دوران سالی انعم جو کہ قاتل عابد حسین کی بھابھی بھی تھی بچانے کیلئے آئی تو سفاک ملزم نے اسے بھی رینچ کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا جو سر پر لگنے والی گہری ضربات کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ قاتل عابد حسین فرا رہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن